9 فروری، 2026، 7:35 PM

مقاومت ہی کامیابی کی ضمانت، لبنان کو فیصلہ کن اہداف پر متحد ہونا ہوگا، شیخ نعیم قاسم

مقاومت ہی کامیابی کی ضمانت، لبنان کو فیصلہ کن اہداف پر متحد ہونا ہوگا، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور لبنان کو مالی و اقتصادی بحران سے نکالنا قومی ترجیحات ہیں، جبکہ حزب اللہ اور تحریک امل باہمی اتحاد کے ساتھ مزاحمت کے راستے پر قائم رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ پائیداری اور استقامت کا مظاہرہ کریں تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ موجودہ مرحلے میں لبنان کو بنیادی اہداف پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے اور ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی استعداد رکھتا ہے، تاہم ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ تقریبا پندرہ ماہ سے لبنان کے خلاف امریکی۔اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور ملک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دباؤ ڈالے جا رہے ہیں، جن میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں لیکن فوج، مزاحمت اور عوام کی بیداری نے ممکنہ داخلی انتشار کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے نبیہ بری کے ساتھ حالیہ ملاقات کو معمول کا اجلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں انتخابات، باہمی تعاون، تعمیر نو اور جارحیت کا مقابلہ کرنے جیسے امور زیر بحث آئے۔

انہوں نے زور دیا کہ حزب اللہ اور تحریک امل کے درمیان اتحاد گہرا اور مضبوط ہے اور دونوں ایک جسم کی مانند کام کر رہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے صہیونی حکومت پر شہریوں کو نشانہ بنانے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد داخلی تفرقہ پیدا کرنا ہے۔
 

News ID 1937945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha